ہالی ووڈ کی مشہور فلمی سیریز “گاڈزیلا” میں جیا کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کیلی ہوٹل 18 برس کی عمر میں ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق کیلی ہوٹل ریاست میری لینڈ میں پیش آنے والے ایک کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں۔ ان کے والد جوشوا ہوٹل نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔
ٹیکساس اسکول برائے سماعت سے محروم افراد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کیلی ہوٹل کی اچانک وفات پر ادارہ گہرے دکھ اور افسوس میں مبتلا ہے۔
ادارے نے اہلِ خانہ، دوستوں اور ساتھی طلبہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ حادثے کی وجوہات سے متعلق غیر مصدقہ معلومات یا قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور خاندان کی نجی زندگی کا احترام کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






