//

18 سال بعد عاطف اسلم کا نیا اسٹوڈیو البم ریلیز کرنے کا اعلان

کراچی (آئی این پی): پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے تقریباً 18 سال بعد اپنے چوتھے اسٹوڈیو البم “صبح آئے نا” کی ریلیز کا اعلان کر دیا ہے، جس میں آٹھ نئے گانے شامل ہوں گے۔

عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر البم کا سرورق شیئر کرتے ہوئے گانوں کی فہرست بھی جاری کی۔ البم میں صبح آئے نا، سفر میں ہوں، عشق، لیٹس ہیو سم فن، سن سجنہ، ہوں عشق میں، چار یار اور سچے وعدے شامل ہیں۔

یہ البم 2008 میں ریلیز ہونے والے مقبول اسٹوڈیو البم “میری کہانی” کے بعد عاطف اسلم کا پہلا مکمل اسٹوڈیو البم ہوگا، جس کا مداح طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close