پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کا “معرکۂ حق” سے متعلق بیان پارٹی پالیسی کی نمائندگی نہیں کرتا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان کی معلومات کے مطابق نورین نیازی کا انٹرویو تقریباً تین ماہ پرانا ہے، جبکہ متنازع بیانات کو مرکزی دھارے کے میڈیا پر نشر نہیں کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے واضح کیا کہ نورین نیازی کے خیالات ان کی ذاتی رائے ہیں اور انہیں پاکستان تحریکِ انصاف کی سرکاری پالیسی نہیں سمجھا جا سکتا۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ “معرکۂ حق” میں کامیابی پاکستان کے لیے اللہ تعالیٰ کا کرم ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






