اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ملازمتوں کے ہزاروں مواقع دستیاب ہوتے ہیں، جہاں درخواست دینے کا طریقہ کار نسبتاً آسان اور آن لائن ہے۔
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی ادارے انجینئرنگ، صحت، مالیات، سماجی علوم اور دیگر پیشہ ورانہ شعبوں میں مختلف آسامیوں پر بھرتیاں کرتے ہیں۔
ان اداروں میں ملازمین کو مسابقتی تنخواہوں کے ساتھ ہیلتھ انشورنس، پنشن اور دیگر مراعات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی تبادلوں، تربیتی پروگراموں اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع بھی دستیاب ہوتے ہیں، جو کیریئر کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
اقوام متحدہ میں ملازمت کے خواہشمند افراد کو چاہیے کہ وہ اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں کی سرکاری ویب سائٹس پر باقاعدگی سے شائع ہونے والی آسامیوں پر نظر رکھیں اور اپنی اہلیت کے مطابق متعلقہ اسامی کے لیے دی گئی ہدایات کے مطابق آن لائن درخواست جمع کرائیں۔
بین الاقوامی اداروں میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی ماہرین نہ صرف عالمی سطح پر پیشہ ورانہ تجربہ حاصل کرتے ہیں بلکہ قیمتی بین الاقوامی روابط بھی استوار کرتے ہیں، جو بعد ازاں ملک کی ترقی اور مختلف شعبوں میں بہتری کے لیے بھی مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






