پاکستان کے مقامی صرافہ بازار میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط ایک تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا۔ اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہو گئی، جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 ہزار 694 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 37 ہزار 346 روپے ہو گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ چاندی 219 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 396 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 188 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 483 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھ گئے۔ سونے کی قیمت 47 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 68 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی 2.19 ڈالر مہنگی ہو کر 59.17 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






