//

لاہور والوں کے لیے بڑی خوشخبری، مریم نواز نے اہم فیصلہ کرلیا

لاہور (آئی این پی): پنجاب حکومت نے لاہور میں “مریم نواز اسپورٹس سٹی” کے قیام کا فیصلہ کر لیا ہے، جبکہ منصوبے کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

منصوبے کے مطابق لاہور میں 300 ایکڑ رقبے پر جدید اور بین الاقوامی معیار کا اسپورٹس سٹی قائم کیا جائے گا، جہاں مختلف کھیلوں کے لیے عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

فزیبلٹی اسٹڈی کے دوران منصوبے کی لاگت، مالیاتی پائیداری، ماحولیاتی اثرات، تکنیکی پہلوؤں اور عملدرآمد کے مختلف مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مجوزہ مقام کا سروے، زمین کی دستیابی، رسائی، جغرافیائی صورتحال، بنیادی ڈھانچے، ٹریفک، جیو ٹیکنیکل تحقیقات، یوٹیلیٹی سسٹمز اور ماحولیاتی و سماجی اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

منصوبے کے ماسٹر پلان میں ملٹی پرپز آؤٹ ڈور اسٹیڈیم، ملٹی اسپورٹس انڈور کمپلیکس، اولمپک معیار کا سوئمنگ ایرینا، ویلوڈروم، اسکواش ایرینا، لان ٹینس، پیڈل ٹینس اور فٹسال کورٹس، تیر اندازی کمپلیکس، ملٹی پرپز اسپورٹس گراؤنڈ، اسپورٹس انسٹی ٹیوٹ، کھلاڑیوں کے ہاسٹل، انتظامی دفاتر، کمرشل ایریاز، ریسٹورنٹس، سڑکیں، پارکنگ، یوٹیلیٹیز، لینڈ اسکیپنگ اور دیگر عوامی سہولتیں شامل ہوں گی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد پنجاب میں عالمی معیار کا کھیلوں کا انفراسٹرکچر قائم کرنا، نوجوان کھلاڑیوں کو جدید سہولتیں فراہم کرنا اور صوبے میں کھیلوں کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close