بغداد (آئی این پی): عراق میں ایران نواز مسلح گروپ کتائب حزب اللہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سر کی قیمت 1 کروڑ امریکی ڈالر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ اعلان ٹرمپ کی جانب سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بار بار ذکر کیے جانے کے بعد سامنے آیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ اعلان ایک غیر سرکاری فنڈ ریزنگ مہم کے ذریعے کیا گیا، جس میں ٹرمپ کے خلاف انعامی رقم جمع کرنے کی بات کی گئی۔
تاحال اس دعوے پر امریکی یا عراقی حکومت کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے اعلانات عموماً سیاسی پیغام رسانی اور کشیدگی کے ماحول میں سامنے آتے ہیں، جبکہ ان کی عملی یا قانونی حیثیت الگ معاملہ ہوتی ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران سے وابستہ گروہوں کے درمیان خطے میں کشیدگی برقرار ہے اور مختلف مسلح تنظیموں کی جانب سے سخت بیانات جاری کیے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





