//

برائلر گوشت سستا، زندہ مرغی کی قیمت بھی کم ہوگئی

لاہور (آئی این پی): لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پرچون سطح پر برائلر گوشت 15 روپے فی کلو سستا ہو کر 497 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کی قیمت بھی 10 روپے فی کلو کمی کے بعد 343 روپے فی کلو ہو گئی ہے، جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت میں 2 روپے فی درجن اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈے 243 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں کئی مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخ نامے سے 20 سے 25 روپے فی کلو زائد قیمت پر فروخت کیے جانے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ حکام نے نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے نگرانی مزید سخت کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close