//

پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں کتنا اضافہ ہونیوالا ہے ؟ اہم خبر آ گئی

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

آئندہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ تاہم ممکنہ اضافے کے اثرات کو کم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی میں کمی کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ ایران اور امریکا کے درمیان پیدا ہونے والی تازہ کشیدگی کو قرار دیا جا رہا ہے، جس کے باعث 15 روزہ جائزے کے دوران 18 جولائی سے ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

دوسری جانب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل کمیٹی آن مانیٹرنگ اینڈ کوآرڈینیشن نے بعض مارکیٹ عناصر کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کا نوٹس لیتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو ضروری اقدامات اور کارروائیاں کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close