//

مریم نواز کا بڑا اقدام، شہریوں کے لیے جدید اور سستی سفری سہولت کا شاندار تحفہ

لاہور (آئی این پی): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے پانچ اضلاع لیہ، چنیوٹ، سیالکوٹ، اوکاڑہ اور مری میں گرین الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پبلک ٹرانسپورٹ منصوبہ ہے، جس کے لیے 80 ارب روپے کی لاگت سے جدید الیکٹرک بسیں فراہم کی گئی ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ عوام کو معیاری اور آرام دہ سفری سہولت میسر آ رہی ہے، خصوصاً گرمی کے موسم میں شہری ایئر کنڈیشنڈ بسوں میں سفر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام شہروں تک جدید اور باعزت پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت پہنچائی جائے گی۔ ان کے مطابق رواں سال مزید 1,500 الیکٹرک بسیں شامل کی جائیں گی، جبکہ آئندہ پانچ برسوں میں پنجاب بھر میں 5 ہزار بسیں چلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ عوام کو سستی، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close