ہیٹ ویو کے پیشِ نظر شہریوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت
شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے دوران شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے متعلقہ اداروں کو فوری اور مؤثر اقدامات تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نے ہدایت کی کہ صوبے بھر کے تمام فلٹریشن پلانٹس مکمل طور پر فعال رکھے جائیں تاکہ شہریوں کو معیاری اور صاف پینے کا پانی مسلسل فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے فلٹریشن پلانٹس کے فلٹرز کی بروقت تبدیلی یقینی بنانے کی بھی تاکید کی۔
نورالامین مینگل نے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی رابطہ مؤثر رکھنے اور فیلڈ ٹیموں کو اپنے اپنے اضلاع میں فلٹریشن پلانٹس کی باقاعدہ نگرانی کرنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے کہا کہ ہیٹ ویو کے دوران شہریوں کی سہولت اور حفاظت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






