گیپکو نے مختلف علاقوں میں بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا
گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) نے مرمت، دیکھ بھال اور ترقیاتی کاموں کے باعث اپنے سروس ایریا کے مختلف علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
گیپکو کے مطابق بجلی کی فراہمی 15، 19، 22، 26 اور 29 جولائی کو صبح 8:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک معطل رہے گی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران کلووال اور ڈاؤن اسٹریم فیڈرز سے منسلک علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند رہے گی تاکہ بجلی کے نظام کی مرمت اور اپ گریڈیشن کا کام مکمل کیا جا سکے۔
گیپکو انتظامیہ نے متاثرہ صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ مقررہ اوقات میں ممکنہ مشکلات سے بچنے کے لیے پانی کے ذخیرے سمیت دیگر ضروری انتظامات پہلے سے مکمل کر لیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






