ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے لاہور براستہ قصور اور پاک پتن کے درمیان بلھے شاہ پسنجر ٹرین (257Up/258Dn) کو 17 جولائی 2026 سے بحال کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے
۔ یہ ٹرین پانچ اکانومی کلاس کوچز اور ایک پاور وین پر مشتمل ہو گی جو کہ مسافروں کے لیے ایک آرام دہ سفر کو یقینی بنائے گی۔
بلھے شاہ 257Up پسنجر ٹرین روزانہ صبح 5:00 بجے پاک پتن سے اپنی روانگی کا آغاز کرے گی اور کوٹ لکھپت، رائیونڈ اور قصور کے اسٹیشنوں سے گزرتی ہوئی صبح 10:50 بجے لاہور پہنچے گی۔ واپسی پر بلھے شاہ 258 ڈاؤن لاہور سے سہ پہر 4:00 بجے روانہ ہو کر رات 9:30 بجے پاک پتن ریلوے اسٹیشن پر اپنا سفر مکمل کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






