راولاکوٹ: متیال میرہ بس ٹرمینل کے قریب سیکیورٹی فورسز پر حملہ، ایک رینجرز اہلکار جاں بحق
راولاکوٹ کے علاقے متیال میرہ بس ٹرمینل کے قریب سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے میں ایک رینجرز اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
دستیاب اطلاعات کے مطابق، واقعے سے قبل مسلح افراد نے شہری آبادی میں فائرنگ کی، جس کے بعد امن و امان کی صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے پولیس نے کارروائی کی۔ بعد ازاں معاونت کے لیے پہنچنے والے رینجرز اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
سرکاری بیان کے مطابق، حملے کا الزام کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے منسلک مسلح عناصر پر عائد کیا گیا ہے۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ حملہ آوروں نے جدید ہتھیار استعمال کیے۔
بیان میں ماہرین کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اگر حملے میں جدید اسلحہ اور بارودی مواد کے استعمال کی تصدیق ہوتی ہے تو اسے ایک منظم دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا جا سکتا ہے۔ مزید کہا گیا کہ ریاستی اداروں پر حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق فوری، شفاف اور بلاامتیاز کارروائی کی جانی چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






