خطے میں کشیدگی: پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کا ایک اور ہنگامی ایل این جی ٹینڈر جاری
خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے خدشات کے پیشِ نظر پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے سپاٹ ایل این جی کارگو کی خریداری کے لیے ایک اور ہنگامی ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔
پی ایل ایل کے مطابق عالمی ایل این جی سپلائرز سے 15 جولائی تک بولیاں طلب کی گئی ہیں۔ یہ بولیاں 21 اور 22 جولائی کو پاکستان میں ایل این جی کی ترسیل کے لیے طلب کی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ موصول ہونے والی تمام بولیاں اسی روز کھولی جائیں گی تاکہ خریداری کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔
حکام کے مطابق، ملک میں ایل این جی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے حکومت اس سے قبل بھی جولائی کے دوران دو سپاٹ کارگو خرید چکی ہے۔
پی ایل ایل کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 10 اور 11 جولائی کی سپلائی کے لیے ایل این جی کارگو 17.37 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) کی قیمت پر خریدا گیا، جبکہ 30 جون سے 4 جولائی تک کی سپلائی کے لیے ایک اور کارگو 16.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے نرخ پر حاصل کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






