//

نئی پاسپورٹ رینکنگ جاری ، پاکستان کونسے نمبر پر ؟؟ جانئے مکمل تفصیلات

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے 30 ممالک میں آسان سفری سہولت

محدود عالمی درجہ بندی کے باوجود پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو 30 ممالک میں بغیر ویزا، ویزا آن ارائیول یا الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن (ای ٹی اے) کے ذریعے سفر کی سہولت حاصل ہے۔

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جولائی 2026 کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری ان ممالک میں مختلف آسان سفری سہولتوں کے تحت داخل ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ میں پاکستان کے پاسپورٹ کو عالمی درجہ بندی میں 100 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ 2025 میں پاکستان 103 ویں نمبر پر تھا، تاہم 2026 کے دوران رینکنگ میں تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔

رپورٹ کے مطابق پاسپورٹ رینکنگ میں اتار چڑھاؤ کا انحصار ممالک کی ویزا پالیسیوں، سفری معاہدوں اور بین الاقوامی قوانین میں ہونے والی تبدیلیوں پر ہوتا ہے۔

عالمی سطح پر سنگاپور کا پاسپورٹ بدستور سب سے مضبوط پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے، جس کے حامل افراد 192 ممالک تک رسائی رکھتے ہیں۔ جاپان، جنوبی کوریا اور متحدہ عرب امارات دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا فری یا آسان ویزا سہولت فراہم کرنے والے ممالک میں مالدیپ، نیپال، سری لنکا، کینیا، روانڈا، سیشلز، بارباڈوس، ڈومینیکا، ہیٹی، وانواتو اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔

ویزا فری ممالک:
بارباڈوس، کُک آئی لینڈز، ڈومینیکا، ہیٹی، مائیکرونیشیا، مونٹسیرات، روانڈا، سینٹ ونسنٹ اینڈ گریناڈائنز، گیمبیا، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور وانواتو۔

ویزا آن ارائیول کی سہولت والے ممالک:
برونڈی، کمبوڈیا، کیپ وردے، کوموروس، جبوتی، گنی بساؤ، مڈغاسکر، مالدیپ، نیپال، نیو، پلاؤ، ساموا، سینیگال، سیرا لیون، تیمور لیستے اور تووالو۔

الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن (ای ٹی اے) والے ممالک:
کینیا، سیشلز اور سری لنکا۔

رپورٹ کے مطابق اگرچہ پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی پوزیشن اب بھی محدود ہے، تاہم ان ممالک میں آسان سفری سہولت پاکستانی شہریوں کے لیے بین الاقوامی سفر کے مواقع فراہم کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close