سوات: پانڑ میں سلنڈر دھماکے سے دکان میں آگ، بروقت کارروائی سے بڑا نقصان ٹل گیا
سوات کی تحصیل بابوزئی مینگورہ کے علاقے پانڑ میں ایک دکان کے اندر سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 بابوزئی، چارباغ، کبل اور بریکوٹ کی فائر فائٹنگ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، جس کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔
حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی کے باعث بڑے مالی نقصان سے بھی بچاؤ ممکن ہوا۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ سلنڈر دھماکے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






