لاہور: پنجاب حکومت کے “ستھرا پنجاب” منصوبے کے تحت کام کرنے والے صفائی ورکرز کو مبینہ طور پر تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور کٹوتیوں کا سامنا ہے، جس پر ملازمین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں صفائی ورکرز کو مقررہ 40 ہزار روپے ماہانہ کے بجائے صرف 18 ہزار روپے ادا کیے جا رہے ہیں، جس پر ملازمین نے فوری نوٹس لینے اور مکمل تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔
ادھر ملتان اور فیصل آباد میں “ستھرا پنجاب” منصوبے کے ملازمین گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، جس کے باعث ورکرز شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں اور بروقت ادائیگی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
دوسری جانب گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں صفائی کی ناقص صورتحال کے باعث گندگی اور تعفن پھیلنے کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں، جس سے “ستھرا پنجاب” منصوبے کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






