آسام: بھارتی ریاست آسام میں ایک سے زیادہ شادیاں کرنے والے سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف کرنے کے لیے قانون متعارف کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسام حکومت نے متعدد شادیاں کرنے کے خلاف اپنی پالیسی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجوزہ قانون کے تحت ایسے افراد کو سرکاری فلاحی اسکیموں کے فوائد سے بھی محروم کیا جا سکتا ہے، جبکہ اس میں ملوث سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اس اقدام کا اعلان مالی سال 2026-27 کے بجٹ کے دوران وزیر خزانہ جینتا مالا باروا نے کیا، جبکہ بعد ازاں وزیراعلیٰ ہیمانتا بسوا شرما نے پریس کانفرنس میں اس کی توثیق کی۔
وزیراعلیٰ ہیمانتا بسوا شرما نے کہا کہ اگر کوئی سرکاری ملازم ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کا مرتکب پایا گیا تو حکومت اسے ملازمت سے برطرف کر دے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے افراد کو بھی سرکاری فلاحی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






