واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے بااثر شخص ہیں اور پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ ان سے بہت پیچھے ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار ان کے اس دعوے کی تائید نہیں کرتے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق وہ ٹک ٹاک پر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ ٹیلر سوئفٹ گیارہویں نمبر پر موجود ہیں۔
تاہم 7 جولائی تک دستیاب عوامی اعداد و شمار کے مطابق ٹرمپ کے سرکاری ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر تقریباً 1 کروڑ 66 لاکھ (16.6 ملین) فالوورز اور 12 کروڑ 18 لاکھ (121.8 ملین) لائکس ہیں۔
اس کے مقابلے میں ٹیلر سوئفٹ کے تقریباً 3 کروڑ 35 لاکھ (33.5 ملین) فالوورز ہیں، جبکہ ان کی ویڈیوز کو 27 کروڑ 40 لاکھ (274 ملین) سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق نہ ٹرمپ اور نہ ہی ٹیلر سوئفٹ ٹک ٹاک کے سب سے زیادہ مقبول اکاؤنٹس میں پہلے نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں خابی لیم، چارلی ڈی امیلیو اور مسٹر بیسٹ جیسے کریئیٹرز دونوں سے کہیں زیادہ فالوورز رکھتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






