آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں صرف دو روز میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 250 روپے اضافہ ہونے کے بعد قیمت 2,900 روپے سے تجاوز کر گئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں میدے سمیت فائن، اسپیشل، مکس اور سرخ آٹے کے 20 کلو اور 80 کلو کے تھیلوں کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نان بائیوں کا کہنا ہے کہ پنجاب سے آٹے کی سپلائی میں رکاوٹ کے باعث قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، جس کی وجہ سے روٹی کی قیمت برقرار رکھتے ہوئے اس کا وزن مزید کم کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہریوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ گراں فروشوں کے خلاف فوری کارروائی کرے اور سرکاری نرخوں پر آٹے کی دستیابی یقینی بنائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close