پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے کے ٹوایئرویز کا آفس سیل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق کے ٹو کے کارگو طیارہ حادثے کے بعد پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے ایکشن لیتے ہوئےحادثے کی تحقیقات تک دفتری کام کو رکوا دیا ہے ۔
واضح رہے کہ شارجہ سے کراچی آنے والاکے ٹو ایئرلائنز کا کارگو طیارہ اورماڑہ کےقریب سمندرمیں گرگیاتھا، حکام کے مطابق بوئنگ737 کو حادثہ نیوی گیشن سسٹم میں خرابی کے باعث پیش آیا،کارگو طیارے کوپائلٹ رضوان ادریس اور فیصل جتوئی اڑا رہے تھے،طیارے میں عملے کے5 افراد سوار تھے ۔ بوئنگ 737 کارگو طیارہ گزشتہ رات شارجہ سے کراچی آ رہا تھا کہ رات 9 بج کر 21 منٹ پر اس کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا، متعلقہ ادارے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں پاک بحریہ،فضائیہ اور مرچنٹ ویسل شریک ہیں،پاک بحریہ کے 2جہاز اور ایک اے ٹی آر طیارہ بھی سرچ آپریشن میں شامل ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






