حکومتِ پنجاب نے قیدیوں کے اہلخانہ کی سہولت کے لیے موبائل ایپلی کیشن متعارف کرادی ۔
حکومتِ پنجاب نے قیدیوں کے اہلخانہ کی سہولت کے لیے خصوصی موبائل ایپلی کیشن متعارف کرا دی، جس کے ذریعے شہری اب گھر بیٹھے قیدیوں سے ملاقات کے لیے وقت طے کر سکیں گے۔
حکام کے مطابق نئی ایپ کا مقصد جیلوں میں آنے والے شہریوں کو جدید اور آسان سہولت فراہم کرنا ہے، تاکہ ملاقات کے لیے طویل انتظار اور غیر ضروری رش سے بچا جا سکے۔
ایپ کے ذریعے شہری اپنی سہولت کے مطابق ملاقات کا وقت مقرر کر سکیں گے،جس سے جیلوں میں ملاقات کے نظام کو مزید منظم اور مؤثر بنانے میں بھی مدد ملے گی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






