Pakistan International Airlines نے فیصل آباد سے کراچی سفر کرنے والے مسافروں کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان کرتے ہوئے فضائی کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کر دی ہے۔
پی آئی اے کے مطابق فیصل آباد سے کراچی کا یک طرفہ کرایہ کم ہو کر 16 ہزار 781 روپے ہو گیا ہے، جو اس سے قبل تقریباً 20 ہزار روپے تھا۔ اسی طرح دو طرفہ سفر کا کرایہ 38 ہزار روپے سے کم ہو کر 33 ہزار 742 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔
قومی ایئر لائن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کرایوں میں یہ خصوصی کمی 30 جولائی 2026 تک مؤثر رہے گی۔ اس رعایتی پیکیج کا اطلاق پی آئی اے کی بدھ، جمعہ اور اتوار کو چلنے والی دو طرفہ پروازوں پر ہوگا۔
پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مسافروں کو کم خرچ اور بہتر سفری سہولت فراہم کرنا اور اندرون ملک فضائی سفر کو مزید فروغ دینا ہے۔ فیصل آباد اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والے مسافر اس خصوصی رعایت سے فائدہ اٹھا کر کم قیمت میں اپنی سفری ضروریات پوری کر سکیں گے۔
قومی ایئر لائن کی جانب سے یہ رعایتی پیشکش کاروباری افراد، طلبہ، ملازمت پیشہ افراد اور دیگر مسافروں کے لیے ایک اہم سہولت قرار دی جا رہی ہے، جو آئندہ چند ہفتوں تک دستیاب رہے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






