گھریلو سوئی گیس کنکشنز پر عائد پابندی

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے نئے گھریلو سوئی گیس کنکشنز پر عائد پابندی تاحال برقرار ہے، جس کے باعث ہزاروں صارفین گیس میٹروں کی تنصیب کے انتظار میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے دوران ایل این جی کی درآمد متاثر ہونے کے خدشات کے پیش نظر حکومت نے نئے گھریلو گیس کنکشنز پر پابندی عائد کی تھی۔

اگرچہ خطے میں کشیدگی میں نمایاں کمی آ چکی ہے، تاہم حکومت نے تاحال یہ پابندی ختم نہیں کی، جس کے باعث سوئی ناردرن گیس کمپنی نئے میٹرز کی تنصیب نہیں کر پا رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہزاروں صارفین پہلے ہی سوئی ناردرن گیس کمپنی میں ڈیمانڈ نوٹس جمع کرا چکے ہیں۔ قواعد کے مطابق ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کے بعد کمپنی صارفین کو گیس میٹر فراہم کرنے کی پابند ہوتی ہے، تاہم حکومتی ہدایات کے باعث یہ عمل تعطل کا شکار ہے۔

متاثرہ صارفین نے ایل این جی بنیاد پر گیس کنکشن حاصل کرنے کے لیے 42 ہزار روپے کے ڈیمانڈ نوٹس بھی جمع کروا رکھے ہیں، لیکن پابندی برقرار رہنے کے باعث انہیں تاحال نئے گیس کنکشن فراہم نہیں کیے جا سکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close