برطانوی اسٹیج اور سنیما کے مایہ ناز اداکار مائیکل برن 82 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔
’ہیری پوٹر‘ اور ’انڈیانا جونز‘ جیسی شہرہ آفاق فلموں میں یادگار کردار نبھانے والے برطانوی اداکار کے انتقال کی خبر منگل کے روز برطانوی میڈیا نے شیئر کی، جس کے مطابق ان کا انتقال 20 جون کو ہوا تھا، تاہم موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔ مائیکل برن نے اپنے تقریباً 60 سالہ طویل کیریئر میں تھیٹر، ٹیلی ویژن اور فلموں میں کئی لازوال کردار ادا کیے۔
سال 1943 میں لندن میں پیدا ہونے والے مائیکل برن نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1963 میں اسٹیج تھیٹر سے کیا تھا۔ وہ لندن کے اولڈ وک تھیٹر میں لارنس اولیویئر کی قائم کردہ نیشنل تھیٹر کمپنی کے بانی ارکان میں شامل تھے۔ انہوں نے نیشنل تھیٹر کے لیے ’رومیو اینڈ جولیٹ‘، ’دی سیگل‘، اور ’مچ ایڈو اباؤٹ نتھنگ‘ جیسے کئی مشہور ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے، جبکہ کیریئر کے آخری حصے میں بھی وہ تھیٹر رائل سمیت مختلف اسٹیجز پر سرگرم رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






