اقوام متحدہ نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں تیزی سے مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید ٹیکنالوجی کو اپنی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے میں مہارت حاصل کر رہی ہیں۔
رکن ممالک کی انسدادِ دہشت گردی ایجنسیوں کے سربراہان کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ دہشت گرد خود کو نئے حالات کے مطابق ڈھال رہے ہیں اور دنیا بھر میں اپنی سرگرمیوں کو وسعت دینے کے لیے نئی ٹیکنالوجیز استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی نے نہ صرف دہشت گرد گروہوں کے لیے مالی وسائل کے حصول کو آسان بنایا ہے بلکہ بھرتی کے عمل کو بھی مزید مؤثر بنا دیا ہےانتونیو گوتریس کے مطابق یہی ٹیکنالوجی دہشت گردی کے خلاف مؤثر ہتھیار کے طور پر بھی استعمال کی جا سکتی ہے، بشرطیکہ عالمی برادری مشترکہ حکمت عملی اپنائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






