وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کو لاہور طلب کر لیا

لاہور: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی مرکزی قیادت اور تمام پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کو آج (منگل) لاہور طلب کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس آج صبح 11 بجے 8 کلب روڈ لاہور میں ہوگا، جس میں وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام بھی شریک ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکت کے لیے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی قیادت اور تمام امیدواروں کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

اجلاس میں آزاد کشمیر انتخابات کے لیے پارٹی کی مجموعی حکمت عملی، انتخابی مہم، تنظیمی معاملات، رابطہ مہم اور امیدواروں کے آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ انتخابی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے اور اہم تنظیمی فیصلوں کی بھی توقع ہے۔

مریم نواز اجلاس کے دوران پارٹی امیدواروں اور قیادت کو انتخابی مہم کے حوالے سے اہم ہدایات دیں گی، جبکہ آزاد کشمیر کے تمام انتخابی حلقوں کی سیاسی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close