یکم جولائی کو ملک بھر کے تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی کو ملک بھر کے تمام بینک اور مالیاتی ادارے عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق یکم جولائی (بدھ) کو بینک تعطیل ہوگی، جس کے باعث تمام بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکروفنانس بینک عوامی ٹرانزیکشنز انجام نہیں دیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تعطیل کے باوجود بینکوں کے ملازمین معمول کے مطابق دفاتر میں حاضر ہوں گے، تاہم عوام کے لیے بینکاری خدمات اور لین دین دستیاب نہیں ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close