زمین اور جائیداد کے تمام لین دین کے لیے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ لازمی قرار

لاہور: پنجاب بھر میں یکم جولائی سے زمین اور جائیداد کے تمام لین دین کے لیے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (پلرا) طارق سبحانی نے بتایا کہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے ذریعے جائیداد کی ملکیت اور قبضے کی تصدیق یقینی بنائی جائے گی، جس سے فراڈ اور جعلسازی کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 486 سال پرانے اراضی نظام میں تاریخی اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں، جبکہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے حصول کی فیس 950 روپے مقرر کی گئی ہے۔

طارق سبحانی کے مطابق شہری اپنا گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ قریبی اراضی ریکارڈ سینٹر سے حاصل کر سکتے ہیں، اور یکم جولائی سے جائیداد کے تمام لین دین میں اس سرٹیفکیٹ کا ہونا لازمی ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close