کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2,300 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 936 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1,972 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 67 ہزار 743 روپے پر آ گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔ فی تولہ چاندی 69 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 324 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 59 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 421 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 65 ڈالر ہو گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






