ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کی اشبا کامران کی درخواست پر سماعت کی۔
جسٹس خالد اسحاق نے درخواست پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی حیثیت سے اسی نوعیت کی درخواست کی پیروی کر چکے ہیں، مناسب ہے اس درخواست پر کوئی دوسرا بنچ سماعت کرے.
عدالت نے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی اور سفارش کی کہ درخواست سماعت کیلئے کسی دوسرے بنچ میں سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔
درخواست میں محسن نقوی کی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تقرر کو چیلنج کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






