خوفناک حادثہ پیش آ گیا

پنڈی بھٹیاں میں موٹروےایم 2پر تیزرفتار کار ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہوگئے۔
پنڈی بھٹیاں  میں کوٹ سرور انٹرچینج کے قریب تیز رفتار کار ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ کر درخت سے ٹکرا گئی ،حادثے میں 45 سالہ عمران اور ان کی اہلیہ فرح جاں بحق جبکہ تین بچے زخمی ہوگئے
ریسکیو 1122 نے زخمی بچوں کو ٹراما سنٹر حافظ آباد منتقل کر دیاہے۔

موٹروے پولیس نے واقعے کی تحقیقات اور قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close