معروف سیاسی شخصیت نے ہزاروں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی

وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام سے سابق ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر چوہدری شہزاد نے اسلام آباد میں اِن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اس موقع پر چوہدری شہزاد نے اپنے خاندان اور ہزاروں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار اور ممبر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا شاہ جہاں یوسف بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے چوہدری شہزاد کو پارٹی مفلر اور کیپ پہنائی، مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارکباد دی اور انہیں خوش آمدید کہا۔

چوہدری شہزاد نے اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ قائد محمد نواز شریف، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، انجینئر امیر مقام اور کشمیری مسلم لیگی قیادت کی رہنمائی میں پارٹی کے ویژن کو آگے بڑھانے اور عوامی خدمت کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close