کئی سرکاری خدمات کے حصول کیلئے نہایت مفید ایپ متعارف کروا دی گئی

وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کیلئے سرکاری خدمات تک رسائی کو مزید آسان بنانے کے مقصد سے نیشنل آئی ٹی بورڈ نے نئی ’’ پاک ایپ‘‘ متعارف کرا دی، جس کے ذریعے مختلف سرکاری سہولیات ایک ہی پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گی۔

نیشنل آئی ٹی بورڈ کے مطابق سٹی اسلام آباد ایپ کو جدید انداز میں اپ گریڈ کر کے ’’ پاک ایپ‘‘ کے نام سے پیش کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ تیز، سہل اور مؤثر ڈیجیٹل تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

اس ایپ کے ذریعے اسلام آباد کے رہائشی مختلف سرکاری خدمات تک ایک مربوط نظام کے تحت رسائی حاصل کر سکیں گے، جس سے مختلف دفاتر اور پلیٹ فارمز کے استعمال کی ضرورت کم ہو جائے گی۔

پاک ایپ میں جدید یوزر انٹرفیس، بہتر رفتار اور آسان نیوی گیشن شامل کی گئی ہے تاکہ صارفین کو سرکاری سہولیات تک رسائی میں زیادہ سہولت مل سکے۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہری سہولیات کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منتقل کرنا اور ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو فروغ دینا ہے۔صارفین اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں ڈیوائسز پر دستیاب کیو آر کوڈ کے ذریعے ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close