پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر آگئی۔
عالمی مالیاتی ادارے بارکلے نے پاکستان کے خودمختار ڈالر بانڈز کی درجہ بندی اپ گریڈ کر دی۔
رپورٹ کے مطابق بارکلے نے معاشی اشاریوں میں بہتری، زرمبادلہ ذخائر اور مالیاتی استحکام پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مئی میں کی گئی تنزلی واپس کر دی۔
پاکستانی بانڈز کی کارکردگی بہتر ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے کی توقع ہے۔
بارکلے کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالی معاونت تک رسائی سے پاکستان میں معاشی استحکام آیا۔اپ گریڈ شدہ درجہ بندی بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں شیئر کی گئی، جس کا حوالہ وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے ایکس پر ایک پوسٹ میں دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






