سابق سیکریٹری حکومت خواجہ محمد احسن نے سینئر ممبر آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

مظفرآباد: سابق سیکرٹری حکومت خواجہ محمد احسن نے سینئر ممبر آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے خواجہ محمد احسن سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں ممبر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی، سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان، سابق ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر، سیکرٹری حکومت ارشاد احمد قریشی اور چیئرمین ضلع کونسل امتیاز عباسی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وائس چیئرمین بار کونسل ہارون ریاض مغل، وکلا برادری اور دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے دوران محکمہ قانون کے ڈرافٹسمین راجہ زاہد محمود نے خواجہ محمد احسن کی بطور سینئر ممبر الیکشن کمیشن تقرری کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close