ملازمین کو 6 ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا بڑا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری میں حصہ لینے والے وزارت خزانہ، وزیراعظم آفس اور پارلیمنٹ کے ملازمین کے لیے چھ بنیادی تنخواہوں کے برابر اعزازیہ دینے کا اعلان کر دیا۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بجٹ سازی کے عمل میں شریک تمام افسران اور ملازمین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کی تیاری اور اس کی تکمیل میں کردار ادا کرنے والے ملازمین کی محنت کے اعتراف میں انہیں چھ ماہ کی بنیادی تنخواہ کے مساوی بونس دیا جائے گا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ بجٹ کی تیاری ایک مشکل اور ذمہ دارانہ عمل ہے، جس میں مختلف اداروں کے افسران اور عملے نے بھرپور محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

وزیر خزانہ نے اس موقع پر ایک اور اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین ایف بی آر اور ان کی ٹیم ہر ماہ کے دوسرے ہفتے کراچی میں موجود ہو کر اپنے فرائض انجام دیا کرے گی، تاکہ ٹیکس دہندگان اور کاروباری برادری کے مسائل کو مقامی سطح پر زیادہ مؤثر انداز میں حل کیا جا سکے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے محصولات کے نظام میں بہتری اور کاروباری طبقے کے ساتھ رابطوں کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close