اسلام آباد: آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے امجد حسین کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے عمران ندیم شگری کو سپیکر اور ملک کفایت الرحمٰن منتخب ہونے پر بھی مبارکباد دی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کی مؤثر سیاسی قیادت اور انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب وزیر اعلیٰ اور ان کی کابینہ گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات عوامی اعتماد اور جمہوری عمل پر یقین کا واضح اظہار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار کی پرامن منتقلی پارلیمانی اور جمہوری اقدار کی کامیابی ہے، جو ملک میں جمہوری اداروں کے استحکام کی عکاس ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






