ملازمین کو یکم کے بجائے ہر ماہ کی 25 تاریخ کو تنخواہ ادا کی جائے گی، نوٹیفکیشن جاری

کراچی: سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے تنخواہوں، پنشن اور دیگر واجبات کی ادائیگی مقررہ تاریخ سے پہلے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حکومتی فیصلے کے مطابق سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اب یکم تاریخ کے بجائے ہر ماہ 25 تاریخ کو ادا کی جائیں گی، جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن 26 تاریخ کو جاری کی جائے گی۔

اسی طرح سپلیمنٹری پے رول کی ادائیگی ہر ماہ 29 تاریخ کو کی جائے گی، جبکہ جی پی فنڈ اور دیگر مالی واجبات بھی 6 سے 16 اور 20 تاریخ تک ادا کر دیے جائیں گے۔

اس حوالے سے اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ نے باقاعدہ تحریری مراسلہ جاری کر دیا ہے، جس میں تمام سرکاری اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ادائیگیوں سے متعلق پے رول بروقت اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ آفس میں جمع کرایا جائے تاکہ مقررہ شیڈول کے مطابق ادائیگیاں یقینی بنائی جا سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close