بڑی سیاسی پیشرفت، مذہبی شخصیات نے اہم سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر لی

گلگت  بلتستان میں سیاسی پیشرفت، اہم مذہبی شخصیات نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

 

علمائے کرام کے ایک وفد نے آئی پی پی کے سیکرٹری جنرل میاں خالد محمود اور دیگر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی، جس کے دوران انہوں نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

 

آئی پی پی میں شامل ہونے والی مذہبی شخصیات میں مولانا عبدالمطلب، مولانا عبدالکریم، محمد وزیر صدیقی، مولانا چراغ عالم، مولانا برہان الدین، مولانا شیر اعظم سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔

 

اس موقع پر علمائے کرام نے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

 

ملاقات کے دوران آئی پی پی گلگت بلتستان کے صدر حاجی گلبر خان اور جنرل سیکرٹری فتح اللہ خان بھی موجود تھے۔

علمائے کرام نے اس موقع پر کہا کہ وہ گلگت بلتستان میں نئی حکومت کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہیں اور جمہوری عمل کے تسلسل کو قابل تحسین سمجھتے ہیں،مذہبی ہم آہنگی کے فروغ، قانون کی عملداری کے قیام اور ریاستی اداروں کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے آگے بڑھنے پر اتفاق ضروری ہے۔

 

اس موقع پر میاں خالد محمود نے مذہبی شخصیات کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حمایت سے پارٹی کو مزید تقویت ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close