وزیر اعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات ،کن 4نکات پر گفتگو ہوئی ؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

وزیر اعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات ،کن 4نکات پر گفتگو ہوئی ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے ملاقات میں اپنے مطالبات پیش کردیئے۔وزیراعظم سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور امین الحق شامل تھے جب کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور رانا ثناءاللہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

’’جیو نیوز ‘‘ نے ایم کیو ایم ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے 4 نکات پرگفتگو کی گئی جب کہ پارٹی نے وزیراعظم سے شہری علاقوں کے لیے ترقیاتی پیکج کامطالبہ کیا۔ایم کیو ایم نے بلدیاتی حکومتوں پرمجوزہ آئینی بل، سندھ میں گورنرشپ اور ایم کیو ایم کےلاپتہ کارکنان کی بازیابی پر بھی گفتگو کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close