ملک بھر میں تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یوم عاشورہ کے موقع پر ملک بھر میں دو روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 25 اور 26 جون کو ملک بھر میں سرکاری تعطیل ہوگی۔

دریں اثنا، وفاقی دارالحکومت میں عاشورہ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کے تحت ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، تاہم موبائل فون سروسز معمول کے مطابق بحال رہیں گی۔

حکام کے مطابق محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close