تاریخ میں پہلی مرتبہ محرم الحرام سے متعلق خصوصی ایپ تیار

اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خصوصی ایپ “محفوظ محرم” تیار،ایپ کے ذریعے شہری کسی مشتبہ شخص،مشکوک سرگرمی یا نامکمل حفاظتی انتظامات کی اطلاع دےسکیں گے۔

اسلام آبادمیں محرم الحرام کےدوران سیکیورٹی ودیگرانتظامات سےمتعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےوفاقی وزیرداخلہ نےجلوسوں اور مجالس کےداخلی وخارجی راستوں پرسخت چیکنگ کاحکم دیا،کہا ‎متعلقہ افسران فیلڈ میں موجود رہیں اوراہلکاروں کےکھانے پینےکےمعیاری انتظامات بروقت یقینی بنائیں۔‎امن و امان برقرار رکھنےکیلئے علمائے کرام سے قریبی رابطہ رکھاجائےضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بناتے ہوئےاشتعال انگیز مواد کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔

اجلاس میں چیف کمشنر اورآئی جی اسلام آبادپولیس نےانتظامات کے حوالےسےتفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ تمام مجالس اورجلوسوں کاسیکورٹی آڈٹ مکمل،امن اورنگہبان کمیٹیوں کوفعال کردیاگیاہےاسلام آباد انتظامیہ علماء، مجالس اور جلوسوں کے منتظمین سے بھی مسلسل رابطے میں ہے، تمام امام بارگاہوں، مجالس اورجلوسوں کےمقامات کی جیو ٹیکنگ مکمل، ڈرونزسےڈیجیٹل نگرانی ہوگی،لائیو لوکیشن اورامیج شیئرنگ کی سہولت بھی میسرہوگی۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close