موسلا دھار بارش کے دوران 6 سالہ بچہ نالے میں گر کر لاپتہ

راولپنڈی: موسلادھار بارش کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں آئی جے پی روڈ پر کچا سٹاپ کے قریب 6 سے 7 سالہ بچہ سیوریج ڈرین میں گر کر لاپتہ ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی پانچ ایمرجنسی وہیکلز، ایمبولینس، واٹر ریسکیو یونٹ، فائر وہیکل، ریسکیو وہیکل اور میڈیکل ریسپانس ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ بچے کی تلاش کے لیے فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہر میں بارش کے دوران مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ 33 ملی میٹر بارش گوالمنڈی، 19 ملی میٹر کچہری، 17 ملی میٹر شمس آباد، 16 ملی میٹر نیو کٹاریاں اور 14 ملی میٹر پیرودھائی میں ریکارڈ ہوئی۔

واٹر لیول سینسرز کے مطابق کٹاریاں نالے میں پانی کی سطح 5 فٹ جبکہ گوالمنڈی میں 2.5 فٹ ریکارڈ کی گئی، جو پری الرٹ لیول سے کم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close