پشاور: ڈپٹی کمشنر نے شہر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 24 نکاتی اعلامیے کے مطابق شہر میں ڈرون اڑانے، وال چاکنگ، کالے شیشوں والی گاڑیوں، ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اعلامیے میں افغان باشندوں کے شہر میں داخلے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جلوسوں کے راستوں پر کھڑے ہونے، گیس سلینڈر کی فروخت اور مختلف تعمیراتی سرگرمیوں پر بھی پابندی ہوگی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ موٹرسائیکل اور گاڑیاں کرائے پر دینے، تیزاب اور بارودی مواد کے استعمال، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، موٹرسائیکل اور خودساختہ نمبر پلیٹس کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






