آڈیو لیک کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ منسوخ کردیئے گئے۔
اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال سپرا نے علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں جاری وارنٹ سے متعلق سماعت کی۔
سماعت کے دوران وکیل صفائی نے کہا کہ صرف ایک سماعت پرعدم پیشی کے باعث علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، علی امین نے عدالت کے سامنے سرنڈرکردیا ہے اور وہ عدالت کے رحم و کرم پر ہیں۔
وکیل صفائی نے وارنٹ منسوخی کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جو عدالت وارنٹ گرفتاری جاری کرسکتی ہے، وہ انہیں منسوخ بھی کرسکتی ہے۔
بعد ازاں عدالت نےعلی امین گنڈاپور کے آڈیولیک کیس میں وارنٹ منسوخ کردیئے اور کیس کی مزید سماعت 15جولائی تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






