محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کے باعث نئے اسلامی سال کا آغاز 17 جون کو ہوگا، جبکہ یومِ عاشور اب 26 جون بروز جمعہ کو منایا جائے گا۔ اس صورتحال کے نتیجے میں سرکاری ملازمین کو مسلسل 4 روزہ تعطیلات میسر آئیں گی۔
یومِ عاشور کے موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے ہر سال 9 اور 10 محرم الحرام کو سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا جاتا ہے تاکہ ملک بھر میں مذہبی اجتماعات، مجالس اور جلوسوں کے دوران سیکیورٹی اور انتظامی امور کو مؤثر انداز میں انجام دیا جا سکے۔چاند نظر نہ آنے کے بعد اب 9 محرم 25 جون بروز جمعرات جبکہ 10 محرم، یومِ عاشور 26 جون بروز جمعہ کو ہوگا۔
یومِ عاشور کی سرکاری تعطیلات کے فوراً بعد ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار چھٹیاں بھی آ رہی ہیں، جس کے باعث سرکاری ملازمین کو مسلسل 4 دن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھانے کا موقع مل گیا ہے۔
25 جون، جمعرات کو 9 محرم الحرام کی سرکاری تعطیل، 26 جون جمعہ کو 10 محرم الحرام (یومِ عاشور) کی سرکاری تعطیل، 27 جون ہفتہ کو ہفتہ وار تعطیل اور 28 جون اتوارکو بھی ہفتہ وار تعطیل ہو گی۔ یوں سرکاری ملازمین جمعرات سے اتوار تک مسلسل 4 روز تک چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






