تعلیم کے شعبے کیلیے حکومت کا بڑا فیصلہ

 وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2026-27 میں دانش اسکولز نیٹ ورک کے لیے تقریباً 22 ارب روپے مختص کیے جارہے ہیں۔

بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ موجودہ بجٹ میں دانش اسکولز نیٹ ورک کے لیے تقریباً 22 ارب روپے مختص کئے جارہے ہیں۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نیوٹیک کیلئے7.9 ارب روپے۔ سول سروسز، انصاف، پولیس اور ڈیجیٹل گورننس اصلاحات کیلئے13 ارب روپے مختص کیے جارہے ہیں۔

اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے لیے 45 ارب، گلگت بلتستان کے لیے 44 ارب اور خیبر پختونخوا کے ضم اضلاع کے لیے 56ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم خصوصی پیکج کے طور پر آزاد کشمیر کو 5 ارب ،گلگت بلتستان کو 4 ارب روپے اضافی ملیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2026-27 کے لیے 17.5 ٹریلین روپے سے زائد حجم کے وفاقی بجٹ کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہوا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ پیش کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close