بانی پی ٹی آئی کو جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا ؟حکومت کی جانب سے اصل خبر سامنے آگئی

کومتی ذرائع نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کیلیے اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی خبروں کی تردید کر دی۔

عمران خان کو علاج کیلئے سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے اسلام آباد منتقل کرنے کی خبر سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پمز اور الشفا آئی ہسپتال کی میڈیکل ٹیم سابق وزیر اعظم کا طبی معائنہ کرے گی۔

تاہم، اب حکومتی ذرائع نے اس کی تردید کر دی ہے۔

یاد رہے کہ 3 مارچ 2026 کو پمز اور الشفا آئیہسپتال کے ڈاکٹرز نے عمران خان کی آنکھ کا طبی معائنہ مکمل کیا تھا۔ ذرائع نےبتایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا فالواپ چیک اپ اڈیالہ جیل میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر ندیم قریشی نے کیا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ ڈاکٹرز نے عمران خان کی آنکھ کے مختلف ٹیسٹ کیے، انہوں نے سابق وزیر اعظم کی آنکھ کی بینائی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

سابق وزیر اعظم کی اڈیالہ جیل سے اسلام آباد منتقلی سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کے معاملے میں وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی میں ایک بار پھر رابطہ ہوا ہے۔

پی ٹی آئی سے حکومت کے اعلیٰ ترین حکام کی جانب سے رابطہ کیا گیا، عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے اگلے چند گھنٹے میں اہم پیشرفت کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی قیادت وزیر اعلیٰ کے پی کے اہم رابطوں سے آگاہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close